ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مرکزکی اجازت کے بغیرغیرملکی پیسہ حاصل نہیں کرپائے گاڈاکٹرذاکرنائک کااین جی او

مرکزکی اجازت کے بغیرغیرملکی پیسہ حاصل نہیں کرپائے گاڈاکٹرذاکرنائک کااین جی او

Sat, 05 Nov 2016 18:48:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مشہور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی طرف سے شروع کی گئی آئی آرایف ایجوکیشنل ٹرسٹ کو حکومت نے سابقہ اجازت زمرے میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ مرکز کی اجازت کے بغیر غیر ملکی پیسے حاصل نہیں کر پائے گا۔وزارت داخلہ نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا کہ دستیاب ریکارڈ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے حاصل رپورٹ کے مطابق یہ پایا گیا کہ آئی آرایف ایجوکیشنل ٹرسٹ نے غیر ملکی شراکت ریگولیشن قانون(ایف سی آر اے2010)کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نتیجے اب مرکزی حکومت ایف سی آر اے 2010کی دفعہ 11پیراگراف تین میں موجودحقوق کا استعمال کرتے ہوئے یہ واضح کرتی ہے کہ آئی آرایف ایجوکیشنل ٹرسٹ قانون کی دفعہ 12اور اس کے قوانین کے تحت کوئی بھی غیر ملکی شراکت لینے سے پہلے مرکز حکومت سے ہر بار پہلے اجازت لے گی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جبکہ مختلف تفتیشوں میں پایا گیا کہ نائیک این جی او کے لئے آئی دولت کا استعمال نوجوانوں کو مبینہ طورپر بنیاد پرست بنانے کی سرگرمیوں کے لئے حوصلہ افزائی میں کر رہے تھے۔حکومت ذاکر نائیک کی طرف سے شروع کی گئی ایک اور این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کا ایف سی آر اے رجسٹریشن منسوخ کرنے کے عمل میں ہے،اس سلسلے میں ادارے کو حتمی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔


Share: